ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:نیتراوتی ندی میں تیرتی ہوئی ملی ایک اجنبی کی لاش 

منگلورو:نیتراوتی ندی میں تیرتی ہوئی ملی ایک اجنبی کی لاش 

Thu, 26 Apr 2018 13:15:00    S.O. News Service

منگلورو 26؍اپریل (ایس او نیوز)الال برڈج کے قریب نیتراوتی ندی میں ایک اجنبی شخص کی لاش تیرتی ہوئی ملی ہے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے مقامی لوگوں کے تعاون سے لاش ندی سے باہر نکال لی ہے ، مگر اس فوت شدہ شخص کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ندی میں تیرتی ہوئی لاش کی خبر ملنے پر سڑک پر لوگوں کاہجوم جمع ہوگیا جس سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا اور ٹریفک کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔


Share: